جمعہ, دسمبر 27

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، سینیٹر فلک ناز کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔

سینیٹر فلکناز دبئی کے راستے برطانیہ جانے کے لیے فلائٹ نمبر ای کے 615 کے ذریعے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔ کلیئرنس نہیں دی گئی اور سفر سے روکا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے وہ سفر نہیں کر سکتیں جس پر سینیٹر فلکناز نے سینیٹ سیکرٹریٹ اور متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم جواب نہ ملنے پر وہ اسلام آباد روانہ ہو گئیں

Leave A Reply

Exit mobile version