ٹیکسلا :سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے الیکشن جیتوں گا۔ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا جبکہ ان کی خدمات عام لوگوں کے سامنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ اقتدار میں رہنا چاہتے تو اہم وزارتیں نہ چھوڑتے لیکن اس سے ان کے سیاسی اصولوں پر کچھ سمجھوتہ ہو جاتا۔

Leave A Reply

Exit mobile version