اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر، نواز شریف کے وکیل رانا عرفان سمیت وکلا احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

نواز شریف کے خلاف نیب انکوائری رپورٹ آج جمع نہیں کرائی گئی۔ نیب ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کر سکتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل راجہ فیصل یونس بھی عدالت میں پیش ہوئے اور آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو منظور کر لی گئیں۔

بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Exit mobile version