اتوار, ستمبر 8

لاہور: رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ درخواست کرتا ہوں کہ سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھایا جائے سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی ۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیررسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سائفر کا کیس عالمی نوعیت کا کیس ہے ‘ عالمی میڈیا سماعت سننے کے لئے آنا چاہتا ہے تو کیوں آنے نہیں دیا جا رہا ‘ الزام ہے کہ ہم نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہم قصو ر وار ہیں تو دنیا کو پتہ چلناچاہیے’ عمران خان صرف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے’ بلا چلا گیا جس سے اس الیکشن کا جنازہ نکل گیا ہے’ عمران خان کہتا ہے کہ آخری گیند تک لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اگر لوٹا بن جاتا تو آج منظور نظر ہوتا’ ارینج اور انجینئرڈ الیکشن قبول نہیں کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس میں پارٹی الیکشنز کروائے گئے جسے تسلیم نہیں کیاگیا’ اگرپارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کرنا تھا تو6 ماہ تک فیصلہ کیوں لٹکایا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی کے مطابق ہم جیل کی کوٹھڑیوں میں ہیں پھر بھی ان کی ٹانگیں کانپی ہوئی ہیں’ عامر کیانی ‘ عمران اسماعیل’ علی زیدی’ محمود مولوی تنویر الیاس جیل میں ملنے آئے کہا گیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑ دو’ تحریک انصاف کا جھنڈا اٹھانا جرم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو عمران خان کو باہر دیکھنا چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں’ جیل میں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا’ میں اور عمران قید تنہائی میں ہیں’ تین روز قبل بہنوئی کا انتقال ہوا جنازہ تک پڑھنے نہیں دیا گیا۔
شاہ محمود رقریشی نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جاتے’ آئین کی پاسداری اور شفاف انتخابات کے لئے مذاکرات سے انکار ی نہیں ہیں’ ہمیں اندازہ ہوگیا تھا کہ ہمیں بلا نہیں دیں گے’ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگر مورخ کا قلم کوئی نہیں روک سکتا۔

Leave A Reply

Exit mobile version