اتوار, ستمبر 8

کراچی: مہنگائی کے ہاتھوں پسے عوام پر ایک اور الیکٹرک بم گرانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی قیمت میں5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو جمع کرادی۔یہ درخواست سی پی پی اے نے نیپرا سے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں کی ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version