اتوار, ستمبر 8

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران نے صرف پاکستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، پاکستان میں نشانہ بننے والے دہشت گردوں کا تعلق اسرائیل سے تھا۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کسی پاکستانی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ایران نے صرف پاکستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں نشانہ بننے والے دہشت گردوں کا تعلق اسرائیل سے ہے، ایران اپنی قومی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ عراق میں حملے اسرائیلی ایجنسی موساد کی ایران مخالف سرگرمیوں کے ردعمل میں ہوئے، ایران عراق کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، عراقی کردستان سے موساد کی کارروائیوں کی انٹیلی جنس عراق کے ساتھ شیئر کی گئی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر غزہ میں اسرائیلی جرائم کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو سب کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعوی کیا گیا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جیش العدل تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version