جمعہ, دسمبر 27

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملک میں انتخابات کے لیے جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کو نتائج کی صورت میں سامنے آئے۔
خالد مقبول صدیقی نے باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے، شہری علاقے 75 سال سے جمہوریت اور ترقی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ ان کا مینڈیٹ انتخابات میں نتائج کی صورت میں سامنے آئے، پاکستان کے سب سے محب وطن طبقے کے جذبات کو سمجھنا چاہیے، کراچی کے عوام کی رائے سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے نمائندے شہر کو واپس لا رہے ہیں، 21جنوری کو ہونے والا جلسہ فتح کا اعلان کرے گا، شہر کو چھین لیا گیا جس سے ہم نے اصل عوام کو لوٹا ہے، 8 فروری کو دیکھیں گے کہ 60 ارب جیتتا ہے یا عوام کا فیصلہ جیتتا ہے؟
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سندھ میں خرچ کیے گئے 22 ارب روپے کا حساب دے۔

Leave A Reply

Exit mobile version