اتوار, ستمبر 8

پنجاب میں شدید سردی کی لہر بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 668 کیسز سامنے آئے جب کہ نمونیا کے باعث 10 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں نمونیا کے 118 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ ایک بچہ نمونیا کے باعث جاں بحق ہوا۔
رواں سال صوبے میں 7 ہزار 743 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے، اس دوران صوبے میں نمونیا سے 172 بچے جاں بحق ہوئے، نمونیا سے متاثرہ بچوں کی عمریں 5 سال تک ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کا خیال رکھیں، خشک سردی سے بچے نمونیا کا شکار ہو رہے ہیں، بچوں کو سردی سے بچائیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version