لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم کسی اور کو نہیں مہنگائی کا شکار کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اور عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے تجاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ مریم نواز نے قائدین، عہدیداروں اور کارکنوں کے دن رات جذبے اور محنت کو سراہا۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن جیتنا نہیں بلکہ عوام کو مہنگائی سے بچانا ہے کیونکہ عوام نے بہت سے مسائل دیکھے ہیں، اب مسائل کو حل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام وعدے پورے کرنے کے لیے نواز شریف کو ہی ووٹ دیں گے، انشا اللہ ہم انتخابات کے بعد اور حکومت میں آنے کے بعد مہنگائی کا مقابلہ کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بیروزگاری اور غربت سے نجات کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں مانسہرہ میں 22 جنوری کو ٹھکرا اسٹیڈیم عوامی پنڈال سجانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں نواز شریف خطاب کریں گے۔
پارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے استقبال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 22 جنوری کو مانسہرہ میں جلسے سے خیبرپختونخوا میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ مانسہرہ میں نواز شریف کا یہ دوسرا جلسہ ہو گا، اس سے قبل نواز شریف انتخابی مہم کے دوران حافظ آباد جلسے سے خطاب کر چکے ہیں۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔