اتوار, ستمبر 8

ایسٹ لندن: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی۔
ایسٹ لندن، جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سعد بیگ 55 رنز، ریاض اللہ 46 اور عبید شاہ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے چار اور بشیر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز پاکستانی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 103 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
نعمان شاہ 26 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، سہیل خان اور رحیم اللہ نے بالترتیب 20 اور 20 رنز بنائے جبکہ حسن عیسی خیل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 4، محمد ذیشان نے 3، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version