ہفتہ, دسمبر 28

اسلام آباد: ٹیکس ریونیو میں ممکنہ کمی کی صورت میں ہنگامی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کی صورت میں ٹیکس کی مد میں 18 ارب روپے ماہانہ آمدن متوقع ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق چینی پر 5روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات پر جی ایس ٹی 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ مشینری، خام مال، سپلائیز، سروسز اور کنٹریکٹس پر بھی اضافی ٹیکس کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا ہے، پلان کے تحت آئندہ سال ٹیکس کا ہدف 11 ہزار ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ٹیکس وصولی کا ہدف اس سال سے 1590 ارب روپے زیادہ ہوگا، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا سالانہ ہدف 918 سے بڑھا کر 1065 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، رواں سال 30 جون تک 49 ارب روپے اور اضافی لیوی کی تجویز ہے۔ آئندہ سال 147 ارب روپے جمع ہوں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version