جمعرات, دسمبر 26

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے، یہ میرے خون میں چلتی ہے، پارٹی کو مجھ سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 10 سال پہلے یہاں وکلا تحریک کی قیادت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ پیپلزپارٹی میرا خاندان ہے، یہ میرے خون میں چلتی ہے، پیپلزپارٹی کو مجھ سے کوئی الگ نہیں کرسکتا، ماضی میں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ میں پیپلزپارٹی میں نہیں ہوں، یہ تصور بالکل غلط تھا، میں سامنے ہوں۔
میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب سے بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے کئی طرح کی بحثیں جنم لیتی ہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت 3 بار آئی، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی وزیراعظم ہو، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی وزیراعظم ہو جیسے نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز شریف وزیراعظم تھے اور اب بلاول کی باری ہے۔
.ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے اچھا نہیں کہا، فلاں فلاں کو جیل میں ڈالو، پھر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی، یہ سب انہی نے کہا جو شیروں کی طرح دھاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version