اتوار, ستمبر 8

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری قوم کو اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نااہل اور نااہل اشرافیہ سے بچانا ہے، ہر کوئی مہنگائی کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو ٹھہرا رہا ہے، سابقہ تین حکمران جماعتیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ تینوں جماعتیں آئی ایم ایف کی غلامی اور عوام سے انتقام پر یقین رکھتی ہیں جب کہ جماعت اسلامی صرف اللہ کی غلامی اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
حکومت ملی تو بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانی پارٹیوں سے خلاصی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ انگریز کے دیے گئے نظام، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانوں کی پارٹیوں سے خلاصی حاصل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کامیاب ہوکر غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کرے گی، ہم بچت کو یتیموں اور معذوروں کی کفالت پر خرچ کریں گے، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم عام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سود کا خاتمہ کرکے معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کرے گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version