راولپنڈی: ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 22 جنوری کو پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جہاں صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا