ملتان: سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے بطور امیدوار دستبردار ہونے کا اعلان کر رہا ہوں اور پوری قوت کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی پہلی صف میں کھڑا ہوگا اس کی بھرپور سیاسی اور اخلاقی حمایت کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے اعلان کیا کہ میں الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کر رہا لیکن اب ووٹ اپنے لیے نہیں تحریک انصاف کے امیدوار کے لیے مانگوں گا۔
جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ اب ووٹ مانگنے کی بجائے آواز اٹھاں گا۔
واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

Leave A Reply

Exit mobile version