اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
درخواست میں قومی احتساب بیورو (نیب)، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دبا کے باوجود سیاسی مقدمات بنانے سے انکار کردیا۔
احتساب عدالت نے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی دونوں مقدمات میں ضمانت مسترد کردی۔

Leave A Reply

Exit mobile version