لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کی جھنگی بارڈر پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشت گردوں نے جھنگی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جوانوں نے جدید تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی شناخت کی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہو گئے اور بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہے، ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردی کے ہر حملے کو ناکام بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version