اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان وزیر تجارت گوہر اعجاز کو سونپ دیا۔
کابینہ ڈویژن نے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کی بطور وزیر داخلہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ گوہر اعجاز وزیر داخلہ کے ساتھ وزیر تجارت کے عہدے پر بھی فائز رہیں گے۔
اس سے قبل سرفراز بگٹی نگراں وزیر داخلہ تھے جنہوں نے 15 دسمبر 2023 کو انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل ہی استعفی دے دیا تھا اور پھر یہ وزارت وزیراعظم کے پاس تھی۔
سرفراز بگٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے استعفی دیا تھا اور وہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے آبائی حلقے سے امیدوار ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version