اتوار, ستمبر 8

وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی کے لیے فوج، سول آرمڈ فورسز کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقرری 5 سے 12 فروری 2024 تک ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات سے متعلق سمری کابینہ کو ارسال کی تھی۔
سمری کے مطابق الیکشن میں پاک فوج کے 2 لاکھ 77 ہزار افسران و جوان تعینات کیے جائیں گے، عام انتخابات میں رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔
بعد ازاں نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں، جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version