اتوار, ستمبر 8

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توجہ گورننس پر نہیں شہرت پر تھی، عمران خان کو گورننس کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن منصفانہ اور شفاف ہوں گے، شفافیت پر ماضی میں بھی سوالات اٹھائے گئے، لیکن لاکھوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام سیاسی جماعتوں کے لیے برابری کا میدان ہے، جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی کافی حد تک تحقیقات کی گئی ہیں، 9 مئی میں ملوث کچھ لوگوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے گا، کچھ کیس سول عدالتوں میں چلیں گے اور سزائیں نئی حکومت آنے کے بعد دیکھیں گے۔
.ایک سوال پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ آئین کا پانچ سالہ وجود حکومت کا نہیں پارلیمان کا ہے۔ تحریک انصاف کے دور میں بہت سے معاشی اور بیرونی مسائل تھے، پارلیمنٹرینز نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد لائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کی زیادہ توجہ اپنی شہرت پر تھی نہ کہ گورننس پر، عمران خان کو گورننس کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

Leave A Reply

Exit mobile version