ہفتہ, دسمبر 14

منڈی بہاالدین: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2013 سے 2018 تک ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
منڈی بہاالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جب آپ لوگوں نے 2013 میں نواز شریف کو اکثریت دی تو دھرنا شروع ہوا، پھر سازش کے ذریعے نواز شریف کی حکومت 2017 میں ختم کی گئی، ہم نے آپ کو لوڈ شیڈنگ سے بچایا۔ اور موٹروے ‘دانش سکول جیسے لاتعداد پراجیکٹ دیے۔
انہوں نے کہا کہ 2014میں پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلا یوم آزادی 14 اگست تھا جب پاکستان اور نواز شریف کے خلاف لانگ مارچ کیا گیا اور پھر اسلام آباد میں زبانی گالی گلوچ اور دھرنا پارلیمنٹ کو آگ لگانے اور چینی صدر کے دورے منسوخ کروادیا گیاجو کچھ کیا گیا وہ قوم نہیں بھولی۔
شہباز شریف نے بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان کہتا ہے کہ حکومت بنی تو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا، انہیں مشورہ ہے کہ وہ نجی جیلیں ختم کرنے کا اعلان کریں جہاں بچوں اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور قید کیا جاتا ہے۔ انہیں یہ بھی بتاتا چلوں کہ نواز شریف کے 2013 سے 2018 کے دور میں پنجاب اور اسلام آباد میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version