اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں۔ یہ میچ فکس ہے۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے 5فروری سے پہلے سزا ہو جائے گی، سب جانتے ہیں کہ ان کے پاس معلومات کہاں سے آئیں؟۔ عدالت نے اسے بلاکر پوچھے ۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بدترین کریک ڈان کے باعث عوام کا آزادی سے جینے کا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لئے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے’ ہم کیس پوری طرح لڑیں گے، پیر سے لیگل ٹیم جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں۔ یہ میچ فکس ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا اور مجھے سزا ہو گی۔ نجم سیٹھی کو یہ معلومات کہاں سے ملی؟ سب جانتے ہیں کہ نجم سیٹھی کو ان کی معلومات کہاں سے ملتی ہیں، عدالت نجم سیٹھی کو طلب کرکے اس حوالے سے پوچھے۔
پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ میرا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے، سب لیول پلیئنگ فیلڈ کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کی ایک ہی امید ہے کہ اسے ویگوڈالا الیکشن جتوائے اور عوام نواز شریف کو نہیں جیتنے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویگو ڈالے کا کمال ہے کہ اس نے سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کر کے خیبر پختونخوا میں دو پارٹیاں بنائیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ صدر پاکستان سے تمام مسائل کے حل کے لیے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان کی کون سنتا ہے؟

Leave A Reply

Exit mobile version