اتوار, ستمبر 8

غزہ: عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے نہ رک سکے، صہیونی فوج کی بمباری سے ایک ہی دن میں مزید 183 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ شہر کے خان یونس میں الاقصی یونیورسٹی، النصر، العمل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی، جہاں اسرائیلی فوج کی شدید شیلنگ اور فائرنگ، نصرت کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ النصر ہسپتال کی بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہدا کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ 64 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں جن کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version