کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک فیچر پر کام کر رہی ہے تاکہ صارفین دیگر میسجنگ ایپس سے براہ راست پیغامات وصول کر سکیں۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے شائع کردہ پوسٹ کے مطابق، یہ فیچر حال ہی میں واٹس ایپ کے iOS بیٹا ورژن میں ٹیسٹنگ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
ٹویٹر ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں واٹس ایپ بیٹا نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ چیٹ ٹیب میں ایک نیا باکس شامل کیا گیا ہے جو تھرڈ پارٹیز سے موصول ہونے والے پیغامات کے لیے وقف ہے اور اس میں واٹس ایپ بھی شامل ہے۔ باہر سے آنے والی تمام چیٹس اکٹھی کی جائیں گی۔
صارفین کے پاس اس فیچر کو استعمال کرنے کا اختیار ہوگا اور وہ جب چاہیں اسے غیر فعال کر سکیں گے۔
مزید برآں، فریق ثالث ایپس سے موصول یا بھیجے گئے پیغامات پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ واٹس ایپ اس فیچر کے ساتھ کتنے پلیٹ فارمز سے منسلک ہو سکے گا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی