اتوار, دسمبر 15

عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے 25 ہزار 320 مردوں اور 23 ہزار 952 خواتین کے لیے ہوں گے جب کہ 41 ہزار 403 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پولنگ سکیم کی سمری جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں 14 ہزار 556 پولنگ اسٹیشنز مردوں اور 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز خواتین کے لیے ہوں گے جب کہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22 ہزار 352 ہوگی۔
سندھ میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 19 ہزار 6 ہوگی جس میں مردوں کے لیے 4 ہزار 443 پولنگ اسٹیشنز اور خواتین کے لیے 4 ہزار 313 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جب کہ 10 ہزار 250 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version