اتوار, ستمبر 8

بلوچستان کے علاقے سبی میں جناح روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا سبی کے علاقے جناح روڈ پر ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایم ایس)سول اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سبی دھماکے کے زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب صورتحال کے پیش نظر سبی اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ ایم ایس سبی ہسپتال کو مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹروں اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version