اتوار, دسمبر 15

بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے میں3 خودکش بمباروں سمیت9 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مچ کے کولپور کمپلیکس پر حملہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔
دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز فوری طور پر علاقے میں متحرک ہوگئیں اور فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے جب کہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version