اتوار, ستمبر 8

لاہور: سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود کی سزا پر بھنگڑے ڈالے جائیں گے جب کہ ان سزاں سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا، لہذا ہائی کورٹ پی ٹی آئی بانی کی سزاں کو معطل کرے۔ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کے وکلا کو ملزم کا وکیل مقرر کیا گیا، سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلایا گیا اور 342 کا بیان لیے بغیر ملزم کو سزا دی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کا مذاق اڑایا جائے گا، ملزمان کو بلاوجہ سزا دی جارہی ہے، اس سزا سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑیاں بھی لے کر فروخت کیں۔ ان کے خلاف ایسا کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا۔ ہم 70 سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔ اسے اب رک جانا چاہیے۔ پارٹی سے ہو گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version