جمعرات, دسمبر 26

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 76 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 257 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3400 روپے کر دی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 سے ہو گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version