حال ہی میں نایاب سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی یمنی زیدی نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک مختصر ویڈیو کلپ میں یمنی زیدی نے اداکار شان شاہد کی اداکاری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ انہیں صرف فلموں کے لیے بنایا گیا ہے۔
یمنی زیدی کا مذکورہ بالا ویڈیو کلپ چند روز قبل ایک انٹرویو کا ہے، جس میں انہوں نے مستقبل میں فلموں میں کام کرنے سمیت نایاب میں کام کرنے کی بات کی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد کو بہت پسند کرتی ہیں، ان کی کئی فلمیں دیکھ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے شان شاہد کی فلمیں سنیما میں دیکھی ہیں، وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
یمنی زیدی نے شان شاہد کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ فلموں کے لیے بنے ہیں۔
یمنی زیدی کی تعریف اور ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر شان شاہد نے بھی اداکارہ کی تعریف کی اور انہیں اچھی اداکارہ قرار دیا۔
شان شاہد نے عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی ایک ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا