اتوار, دسمبر 15

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد مارے گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے جرائم پیشہ افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مچھ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ‘مچھ’ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 30 جنوری کو 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 اور 31جنوری کو مزید 12 دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل علیحدگی پسند جنگجو گروپ بی ایل اے نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا اور دہشت گردوں سے مقابلے میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہو گئے تھے۔ .

Leave A Reply

Exit mobile version