ہفتہ, دسمبر 14

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں ہوں تو وہ وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد امیدوار 3 دن کے اندر پارٹی میں شامل ہونے کے پابند ہیں اور اگر وہ مقررہ مدت میں پارٹی میں شامل نہیں ہوئے تو وہ آزاد رکن رہیں گے۔
واضح رہے کہ سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے کسی ابہام کی ضرورت نہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version