راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سب پتلے ہیں، اوپر سے ہمارے خلاف فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ بشری بی بی رات کو بنی گالہ منتقل ہوئیں۔ میں نے ان کو رات کو ایک کمبل بھیجا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جس ہار کو بنیاد بنا کر سزا دی گئی وہ پریس کانفرنس میں عوام کو دکھائیں گے ‘یہ ایسے متنازع فیصلے دے کر فوجی عدالتیں بنا رہے ہیں، یہ ان کے فیصلے نہیں، نظام عدل کا تماشا بنا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے ڈیل کیا کرنی ہے، رابطے کرنے والے رابطے کرتے ہیں۔ میں باریاں لینے کے لئے سیاست میں نہیں آیا ہوں’ مجھے بدنام کرنے کے لئے بشری بی بی کو مقدمات میں شامل کیاگیا

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشری بی بی کا ہار کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہار توشہ خانہ کا نہیں، سعودی سفیر نے میرے گھر پہنچایا، میں نے خود یہ ہار توشہ خانہ میں جمع کرایاتھا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے بشری بی بی سے بات کی گئی۔ اس نے کہا جیل جا کر مجھ سے بات کرو۔ مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بے قصور ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کا ان کیسز سے کوئی تعلق نہیں، وہ انہیں گرفتار ی دینے کے لیے جیل آئی تھیں، ہم نے کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگی، بشری بی بی خود گرفتاری کے لیے جیل آئیں کیونکہ ہماری بہت سی خواتین جیلوں میں ہیں۔ ممجھے نہیں معلوم بشری بی بی کو بنی گالہ کیوں لے گئے؟

Leave A Reply

Exit mobile version