اتوار, دسمبر 15

کوئٹہ: بلوچستان کے شہروں مچھ اور کولپور میں حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا، دو طرفہ لڑائی میں 24 دہشت گرد مارے گئے، 4 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا۔سیکورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، بعد میں صفائی اور کلیئرنس آپریشنز میں دہشت گردوں کا سراغ لگایا گیا اور آپریشن کلین اپ کے دوران علاقے کو کلیئر اور محفوظ بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائر فائٹ اور سینی ٹائزیشن/کلیئرنس آپریشنز کے دوران گزشتہ تین روز میں چوبیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان شامل جیسے اہم دہشت گرد ملوث ہیں اور باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید اور 2 بے گناہ شہری شہید ہوگئے، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب جنگ میں ان کے بے لوث عزم اس کا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version