اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے۔
تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھا تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں، انٹرا پارٹی انتخابات امیدواروں اور ووٹرز کو عام انتخابات سے ہٹا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے روف حسن کوچیف کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version