ہفتہ, دسمبر 14

جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا۔ جسٹس شاہد جمیل سنیارٹی لسٹ میں 11ویں نمبر پر تھے۔ جسٹس شاہد جمیل 2014 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے اور 2029 میں ریٹائر ہونے والے تھے۔جسٹس شاہد جمیل نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل نے اپنے استعفے میں کہا کہ میں نے 10 سال لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ میں نے اب آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج بننا بڑے اعزاز کی بات ہے لیکن میں نے ذاتی حالات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version