اتوار, ستمبر 8

شکارپور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے معاشی پلان تیار کر لیا ہے، عوام جانتے ہیں کہ پی پی ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے شکارپور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے مخالفین نفرت کی سیاست میں آپ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وہ آپ کو مذہب، زبان اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں آٹھ فروری کو منتخب ہونے کے بعد تقسیم اور نفرت کی سیاست ختم کردوں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سازشی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، نہ کھپے اور نہ میاں صاحب جھپے، عوام جانتے ہیں کہ پی پی ہی مسائل حل کر سکتی ہے، وزیراعظم بن کر غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کروں گا۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ مجھے شکارپور سے 50% سیٹیں ملنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں جس کے لیے ہم نے معاشی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔جلسے کے اختتام پر آصفہ بھٹو نے وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے اور اپنے خطاب میں کہا کہ اگر معاشی بحران ختم کرنا ہے تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version