اتوار, ستمبر 8

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسی ساگا، اونٹاریو میں ایک مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے طور پر کی جا رہی ہیں اور جسے انسانی حقوق کے گروپ اسلامو فوبیا کے طور پر دیکھتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اتوار کو مسی ساگا کی ایک مسجد پر دو بڑے پتھر پھینکے جب 2017 میں کیوبیک سٹی میں حملے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد کی یاد میں سالانہ تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اسلام فوبیا کی کوئی جگہ نہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ "میں کیوبیک سٹی کی مسجد پر حملے اور اس ہفتے کے شروع میں مسی ساگا کی مسجد پر حملے کی اسلامو فوبیا کے خلاف کارروائی کے قومی دن کے موقع پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔” م
کینیڈین مسلمانوں کی نیشنل کونسل نے کہا کہ یہ حملہ ملک بھر میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے خطرناک رجحان کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ٹورنٹو حکام نے کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے بعد کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version