اتوار, ستمبر 8

کراچی: شہر قائد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق صدر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر غروب آفتاب کے بعد زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز صدر اور قریبی علاقوں میں سنی گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے دفتر کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکہ خیز مواد الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر شاپنگ بیگ میں رکھا گیا تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد ایس ایس پی ساتھ ساجد سدوزئی نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 500 گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکا تخریب کاری ہے جو خوف پھیلانے کے لیے کیا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version