اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔
اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یہ اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
بجلی کے صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔ قیمتیں ایک ماہ کے لیے لاگو ہوں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 56 پیسے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیاتھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version