گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں نوجوان ہمارے ساتھ ہے، یہ جو میرے سامنے بیٹھی ہے وہی اصل یوتھ ہے، یہ وہ یوتھ نہیں، یہ اصل پاکستانی ہیں جو میرے سامنے ہیں۔.
نواز شریف نے کہا کہ یہ وہ یوتھ ہے جو بڑوں کا ادب کرتے ہیں ‘، میرا دل اس یوتھ کے ساتھ دھڑکتا ہے، میں تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ کو باعزت نوکری نہیں مل جاتی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہہ رہی ہے کہ میرے دور میں سب سے کم کرپشن ہوئی ہے۔ صرف کرپشن نہیں روٹی، آٹا، چینی، گھی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بھی کم تھیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی، میرے دور میں ڈالر کی قیمت بھی سب سے کم تھی، میرے دور میں شرح نمو 6 فیصد تھی، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف نے کہا کہ اگر پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہا تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
نواز شریف نے کہا کہ سی پیک پاکستان آیا، پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی تھی، یہ اسلام آباد میں دھرنے دے رہے تھے، ہم کام کر رہے تھے، یہاں تمام ترقیاتی کام شہباز شریف نے کرائے، شہباز شریف ترقیاتی کاموں پر میرا نام لے رہے ہیں اور سب خود بنوائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت عظمی سے فارغ کیا گیا، یہ جج آج خود استعفی دے رہے ہیں، جس جج نے استعفی دیا وہ چیف جسٹس بننے والا تھا، اس جج نے میری چھٹی کروائی ‘میری حکومت چلتی رہی تو کوئی ایک آدمی بے روزگار نہ ہوتا، عوام آج ایک دوسرے سے قرض نہ مانگیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ میرے دور میں چھوٹی کاریں 5 سے 10 لاکھ میں ملتی تھیں، ہنڈا موٹرسائیکل 70 ہزار روپے میں ملتی تھی، ٹریکٹر 8 لاکھ روپے میں ملتے تھے، آج ان کی قیمت 38 لاکھ روپے ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ میرا دور سستا دور تھا، میرے دور میں سبزی 10 روپے کلو ملتی تھی، میرے دور میں روٹی 5 روپے میں ملتی تھی، آج روٹی 20 روپے میں ملتی ہے، میرے دور میں ڈالر 104 روپے کا تھا۔ آج ایک ڈالر کی قیمت 290 روپے ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر ظلم ہوا ہے، نوجوانوں سے کہتا ہوں، آپ گھبرائیں نہیں، نواز شریف چین سے نہیں بیٹھنے والے، جب تک پاکستان اپنے پاں پر کھڑا نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، ہم بجلی سستی کریں گے، ہم موٹرویز بنائیں گے، ہم اس جی ٹی روڈ کو موٹروے بنائیں گے، پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔
ہفتہ, دسمبر 28
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی