بونیر میں ٹرک اور پولیس بس میں تصادم کے نتیجے میں 28 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بونیر کے علاقے باباجی کنڈا میں پیش آیا جہاں ٹرک اور پولیس بس میں تصادم کے نتیجے میں 28 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔
تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version