اتوار, ستمبر 8

لاہور: انٹرنیشنل لیگ(آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے باز اعظم خان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ایونٹ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اعظم خان نے خلیجی کھلاڑیوں کے خلاف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔کیرون پولارڈ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور ILT T20 میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اعظم خان نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں مدد کی۔

اعظم خان کو ان کی شاندار بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version