اتوار, ستمبر 8

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صوابی میں انتخابی جلسے سے اسد قیصر نے کہا کہ جو بھی فیصلے ہو رہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہو رہے ہیں، ان کا مطالبہ تھا کہ آپ عمران خان کو نااہل کر کے جیل میں ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کے خلاف تین فیصلے ہو چکے ہیں۔ کیا ان فیصلوں میں انصاف ہے؟ عدالتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے اور رسوا کیاجا رہاہے، پاکستان کو بنانا ریپبلکبنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراؤ ‘یہ لوگ ہمارے ہاتھ پاں باندھ کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ہم سے بلا چھین لیا ہے اور ہم آپ سے آپ کی سیاست چھین لیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version