اتوار, دسمبر 15

مری: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ور نااہلی کو قدرت کا جواب قرار دے دیا ۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا تھا، اسی لیے آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والے جج نے خود استعفی دے گیا۔ مجھے نااہل قرار دینے والا ساری زندگی کے لئے خود ہی ڈس کوالیفائی ہوگیا۔
مری جی پی او چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی خوبصورت سڑک 1985 میں اس وقت بنی جب میں وزیراعلی تھا۔ میں بہت برسوں بعد مری آیا کیوںمجھے آپ سے دور کر دیا گیا ‘مجھے افسوس ہے کہ میرے جانے کے بعد اس ملک کے ساتھ کیا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو ملک کی خدمت کر رہا تھا، میں نے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، مہنگائی ختم کی، موٹرویز بنائی، روٹی چار روپے کی، آٹا، چینی، گھی، سبزیاں سستی کیں۔ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتیں بھی کم تھیں، ٹریکٹر، کھاد، کار، موٹر سائیکل سب کی قیمتیں کم تھیں۔ سونے کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟
انہوں نے کہا کہ جب سب کچھ ٹھیک تھا تو مجھے کیوں نکالا؟ لوگ بتاتے ہیں کہ مجھے برطرف کرنا اچھا تھا یا برا؟ آج وہ خود استعفی دے کر گھر چلے گئے۔ دال میں کچھ کالا تھا، چور کی داڑھی میں تنکاتھا۔ تب ہی انہوں نے استعفی دے دیا حالانکہ وہ جج آٹھ ماہ بعد خود چیف جسٹس بننے والا تھا۔ خدا کی قدرت دیکھیں مجھے نکالنے والے کو ساری زندگی کے لئے ڈس کوالیفائی کر دیا اور آج وہی نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ مجھے نکالا مگر میری جگہ کسے لائے؟ جس نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، وہ مرغیاں، کٹے مرغے’بلین ٹری سب کہاں گئے؟ بلین ٹری کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، کیا کسی کو نوکری یا مکان ملے گا؟ کہتے ہیں کہ پاکستان کا نوجوان ان کے ساتھ ہے لیکن اصل نوجوان اور اصلیقوم تومیرے ساتھ ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مری میں اسپتال، یونیورسٹی کیمپس، دانش اسکول، سڑک، موٹروے بننے چاہیں، میری خواہش ہے کہ پنڈی سے مری تک ٹرین لائیں جو مظفرآباد اور کشمیر جائے گی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version