مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا اور نواز شریف کی حکومت نہ توڑی جاتی تو آج پورے ملک میں ایک بھی بے روزگار نہ ہوتا۔
قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یوتھ پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں، آج جلسہ گاہ کے باہر ایک اور جلسہ ہے اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ .
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ آپ کھڈیاں میں آئے ہیں تو کھڈیاں کی تقدیر بدلنی چاہیے، ان کی تقدیر بدلنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا اور نواز شریف کی حکومت نہ توڑی جاتی تو آپ کا کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا اور سب کو باعزت روزگار ملتا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو پورا ملک خوشحال ہوتا، لیکن ہم نے بہت سی ٹھوکریں کھائی ہیں، ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلات سے نکلنا ہے، ہمیں ترقی کی دوڑ پھر شامل ہونا ہے۔ اور ایشین ٹائیگر بنناہے۔
انہوں نے کہا کہ دو دن بعد طلوع ہونے والا سورج پاکستان کی خوشحالی کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف تھاتو پاکستان میں خوشحالی تھی یا نہیںتھی، وہ دھرنوں میں مصروف تھے اور ہم لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں مصروف تھے، وہ دھرنوں میں مصروف تھے اور ہم موٹرویز بنانے میں مصروف تھے۔ عوام کو سستی گیس اور بجلی دینے میں مصروف تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دھرنوں میں لگے ہوئے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خاتمے میں لگے ہوئے ہیں، وہ دھرنوں میں لگے ہوئے ہیں اور ہم کسانوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا 50 لاکھ گھر دیں گے، کیا کسی کو گھر ملا، وہ 50 لاکھ گھر کہاں گئے، ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں، کیا کسی کو نوکری ملی، ون بلین ٹری منصوبہ کہاں گیا؟ اور پاکستان اربوں کا نقصان ہوا، وہ 350 ڈیم کہاں گئے، کیا ایک بھی ڈیم نظر نہیں آتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو دوبارہ بنائیں گے، ہم دوبارہ تعمیر کریں گے، یہ نوجوان شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھی بنیں گے اور کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم