اتوار, ستمبر 8

بلوچستان کے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ انتخابات سے ایک روز قبل دھماکوں کے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 15 افراد جاں بحق جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

 بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔

حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ سے جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالوصی امیدوار ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version