اتوار, ستمبر 8

مانسہرہ: مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔
گزشتہ روز عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاخ خان کامیاب ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاخ خان نے 105,249 ووٹ حاصل کیے جب کہ نواز شریف کو 80,382 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی مخالف امیدوار یاسمین راشد کو شکست ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version