اسلام آباد: سندھ میں پیپلز پارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کے نمبر مکمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کے 121حلقوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس میں سندھ میں پیپلز پارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔
سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کے نمبرز مکمل ہیں، پیپلز پارٹی 81 جنرل نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
پیپلز پارٹی کو 66 جنرل نشستوں میں سے 16 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں ملیں گی، اس طرح اسمبلی میں اکثریت کے لیے درکار 85 نشستیں پوری ہو جائیں گی، جبکہ 9 حلقے ابھی باقی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ ہم مزید 17 جنرل نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version