ہفتہ, دسمبر 14

لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2024 کو مسترد کرتے ہوئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کئی سیٹوں پر مارجن پر تھی اور ہمارا ووٹ بینک لوٹا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی بہت سے حلقے ایسے ہیں جن کا فارم 45 نہیں دیا گیا لیکن ان کے نتائج جاری ہو چکے ہیں، صوبائی نشستوں کی صورتحال ایسی ہے کہ نتائج نہیں دیے گئے۔
سعد رضوی نے کہا کہ تاریخ میں ایسی بدترین دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، دل و دماغ ایسی بدترین دھاندلی کو قبول نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک لبیک پاکستان کے پاس قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں 30 لاکھ سے زائد ووٹ ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کل ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی، الیکشن کے نتائج کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے، ان میں دھاندلی نہیں دھاندلے ہوئے ہیں، جانتے ہیں الیکشن کمیشن میں نتائج کہاں سے مرتب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کئی جگہ جیت رہی تھی لیکن نتیجہ روک دیا گیا، فارم 45 کے مطابق ہم جیتے، کل دوپہر ایک بجے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، ہم عدالت سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version